اتوار، 29 نومبر، 2026 · 20 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ٹرمپ خاندان کی حمایت یافتہ کرپٹو کرنسی کی قدر میں راتوں رات 50 فیصد کمی ریکارڈ

قومی خبریں
ٹرمپ خاندان کی حمایت یافتہ کرپٹو کرنسی کی قدر میں راتوں رات 50 فیصد کمی ریکارڈ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندان کی حمایت یافتہ ڈیجیٹل فنانس کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل کے کرپٹو ٹوکن کی قدر میں راتوں رات تقریباً 50 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہفتے کی صبح ٹوکن کی قیمت تقریباً 0.018 ڈالر رہ گئی، جو ایک روز قبل 0.039 ڈالر تھی۔ ستمبر 2025 میں ٹریڈنگ شروع ہونے کے بعد سے اس ٹوکن کی مجموعی قدر میں 90 فیصد سے زیادہ کمی ہوچکی ہے۔

جمعے کی رات سے ہفتے کی صبح تک ہونے والی اس گراوٹ کو ٹرمپ سے منسلک کرپٹو اثاثوں میں ایک دن کے دوران ہونے والی بڑی کمیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرمپ خاندان کی ڈیجیٹل اثاثوں کے کاروبار میں بڑھتی ہوئی شمولیت پر بھی جانچ پڑتال جاری ہے۔

کرپٹو مارکیٹ میں ایکسچینجز کے اقدامات، ٹوکنز کے اجرا اور مارکیٹ میں دستیاب سرمائے کی تبدیلیاں قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کا سبب بن سکتی ہیں۔ورلڈ لبرٹی فنانشل نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ کرپٹو ایکسچینج بائنانس نے اس کے ٹوکن سے منسلک پرپیچوئل فیوچرز معاہدوں کی بقایا پوزیشنز خودکار طور پر سیٹل کرکے بند کردی ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت