مولانا اسجد محمود کو رہا کر دیا گیا: گاڑی بھی واپس، گھرپہنچ گئے
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کو رہا کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے سینئر رہنما کی تھانہ سیکریٹریٹ میں پولیس افسران سے مذاکرات کے بعد اسجد محمود کی رہائی ممکن ہوئی۔رہائی کے بعد مولانا اسجد محمود اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے، جبکہ ان کی گاڑی بھی واپس کر دی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ کو سیل کر دیا گیا تھا، جبکہ وہاں موجود ان کے بیٹے اسجد محمود کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت