ہفتہ، 28 نومبر، 2026 · 19 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں بڑی کمی

قومی خبریں
سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں بڑی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے چھٹے یعنی ہفتہ کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوا ہے، جس کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ کے روز 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 2,300 روپے سستا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 836 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,972 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 32 ہزار 506 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر سے کم ہوکر 3,653 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس چاندی کی قیمت میں 55 سینٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نرخ 43 ڈالر 73 سینٹس کی سطح پر آ گئے۔

اسی طرح ملک میں آج چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گٗٗئی، فی تولہ چاندی 55 روپے کم ہو کر 4 ہزار 851 وپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 48 روپے کی کمی کے ساتھ 4 ہزار 158 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز (جمعہ کے دن) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 11,500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 115 ڈالر مہنگا ہوا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت