ہفتہ، 28 نومبر، 2026 · 19 جمادی الثانی، 1448 ہجری

صدر مملکت محسن نقوی کے گھر پہنچ گئے: وزیر داخلہ اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اہم ملاقات

قومی خبریں
صدر مملکت محسن نقوی کے گھر پہنچ گئے: وزیر داخلہ اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اہم ملاقات

لاہور: صدر مملکت آصف زرداری نے لاہور میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا جہاں ان کی محسن نقوی اورا سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سے اہم ملاقات ہوئی ہے اور دوران گفتگونئے صوبے کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تینوں رہنماوں کی ملاقات 35 منٹ تک جاری رہی جس دوران نئے صوبوں سے متعلق بات چیت کی گئی جبکہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملک احمد خان نے محسن نقوی اور صدر پاکستان سے نئے صوبوں سے متعلق ریفرنڈم پر بات چیت کی۔ملاقات کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری وہاں سے روانہ ہوگئے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت