پاکستان میں 10 روز بعد انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال،وفاقی وزیر آئی ٹی کی تصدیق

اسلام آباد: پاکستان میں دس روز بعد انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پربحال ہونے کا دعویٰ سامنے آگیاہے۔
پاکستان کو عالمی انٹرنیٹ سے منسلک کرنے والی زیرِ سمندر سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو فائیو میں دس روز قبل پیدا ہونے والی خرابی دور کر دی گئی،اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر معمول پر آگئیں۔
وفاقی وزیرِ آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کیبل کی بحالی کی تصدیق کر تے ہوئے کہا کہ نٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کی تمام تر صلاحیتیں بحال کر دی گئی ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق ایس ایم ڈبلیو فائیو کیبل مکمل طور پر فعال ہو چکی ہے اور بین الاقوامی ڈیٹا کنیکٹیویٹی معمول پر آگئی ہے۔
واضح رہے کہ اٹھارہ نومبر کو پاکستان کے ساحل سے تقریباً گیارہ کلومیٹر دور زیرِ سمندر کیبل میں خرابی پیدا ہوئی تھی، جس کے باعث انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئیں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت