اتوار، 29 نومبر، 2026 · 20 جمادی الثانی، 1448 ہجری

روٹی کی قیمت 25 روپے مقرر نہ کی گئی توتندور بندکردیں گے: صدر نان روٹی ایسوسی ایشن

قومی خبریں
روٹی کی قیمت 25 روپے مقرر نہ کی گئی توتندور بندکردیں گے: صدر نان روٹی ایسوسی ایشن

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب گل نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ تندور مالکان کو سرکاری آٹا فراہم کرے یا روٹی کی قیمت 25 روپے مقرر کرے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جمعرات تک روٹی کی نئی قیمت مقرر نہ کی گئی تو تندور بند کردیے جائیں گے۔

ایک بیان میں آفتاب گل نے ضلعی انتظامیہ کو روٹی کی قیمت میں اضافے کے لیے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ کلچے کی نئی قیمت 40 روپے، نان کی 35 روپے اور روٹی کی 25 روپے مقرر کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیرا فورس تندور مالکان کو زبردستی نہیں روک سکتی۔ آٹا مہنگا ہوچکا ہے تو تندور مالکان سستی روٹی کیسے فروخت کریں؟ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو جمعرات سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہڑتال کی جائے گی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت