اتوار، 29 نومبر، 2026 · 20 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی: سیاسی جماعت کی ریلی، ریڈزون میں سکیورٹی انتظامات سخت،متبادل ٹریفک پلان جاری

قومی خبریں

کراچی میں آج ایک سیاسی جماعت کی ریلی کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

شہر قائد میں آج شام سیاسی جماعت کی جانب سے ریلی نکالی جائے گی، جس کے لیے انتظامیہ نے ریڈ زون میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیے ہیں۔

گورنر ہاؤس سے میٹروپول تک کنٹینر پہنچا دیے گئے ہیں، جبکہ فوارہ چوک پر ریلی کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے پیش نظر متبادل راستوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق پی آئی ڈی سی روڈ پر ٹریفک کا غیر معمولی دباؤ متوقع ہے، جبکہ عبداللہ ہارون روڈ اور اس سے ملحقہ سڑکوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کو زحمت سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت