ہفتہ، 28 نومبر، 2026 · 19 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاکستان کابھارت میں اپنا نیاناظم الامورتعینات کرنے کا فیصلہ

قومی خبریں
پاکستان کابھارت میں اپنا نیاناظم الامورتعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: : پاکستان نے بھارت میں اپنا نیا ناظم الامور تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں پاکستان کے ناظم الامور کے طور پر خدمات انجام دینے والے سعد وڑائچ کی تعیناتی کی مدت مکمل ہو گئی ہے، اور ان کی جگہ معظم علی کو بھارت میں نیا ناظم الامور تعینات کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ معظم علی اس وقت سعودی عرب میں نائب سفیر کے فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ سعد وڑائچ کو وطن واپسی پر دفتر خارجہ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں تقرری کے فیصلے کے بعد معظم علی جلد دہلی روانہ ہو جائیں گے، تاہم اس حوالے سے باضابطہ سرکاری اعلامیے اور روانگی کے حتمی شیڈول کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت