ہفتہ، 28 نومبر، 2026 · 19 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے لئےسفارتی رابطے جاری ہیں: رضا امیری مقدم

قومی خبریں
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے لئےسفارتی رابطے جاری ہیں: رضا امیری مقدم

اسلام آباد: ایران نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہاہے کہ پاکستان اور قطر کے ذریعے ایران اور امریکا کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، تاہم رابطوں کا عمل سست پڑ گیا ہے، ایران اور امریکا کے درمیان رابطوں میں پاکستان اور قطر اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیغامات کے تبادلے کا عمل گزشتہ مذاکراتی ادوار کے مقابلے میں سست ہو گیا ہے، تاہم سفارتی رابطے جاری ہیں۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کی بنیاد جون میں طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ہے، ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم کسی بھی نئی جارحیت کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران چین کی قیادت میں تنازع کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کا خیرمقدم کرے گا۔ تہران ایسے امن اقدامات کی حمایت کرے گا جن میں حوثیوں کو یمن کی زمینی حقیقت کا حصہ تسلیم کیا جائے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت