ہفتہ، 28 نومبر، 2026 · 19 جمادی الثانی، 1448 ہجری

مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ایران پر حملہ ہوا تو جواب دیں گے: ایرانی سفیر

قومی خبریں

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم ایران پر کسی بھی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، جبکہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ مختلف تجاویز اور خیالات پر بھی بات چیت ہو رہی ہے۔

انہوں نے یمن جنگ کے خاتمے کے لیے چین اور روس کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حوثیوں کو مذاکرات میں فریق تسلیم کرکے خانہ جنگی ختم کرنے کی کسی بھی کوشش کی حمایت کی جائے گی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت