اسلام آباد: سی ڈی اے کا مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ سیل کرنے کا حکم

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
سی ڈی اے کے حکم نامے کے مطابق گھر کے مالک امان اللہ کے نام رہائشی پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخ کردی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ امان اللہ غیر ملکی شہری ہیں اور ان کا پاکستانی شناختی کارڈ بھی منسوخ ہوچکا ہے۔
حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ امان اللہ کو 26 نومبر کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا، تاہم ان کی عدم حاضری کے بعد پلاٹ کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت