نارس اٹلانٹک ایئرویز کا آپریٹنگ یونٹ دیوالیہ، تمام پروازیں اور ٹکٹوں کی فروخت بند

نارویجن بجٹ ایئرلائن نارس اٹلانٹک ایئرویز کے مرکزی آپریٹنگ یونٹ نے جمعے کو دیوالیہ پن کی درخواست دائر کردی، جس کے بعد تمام پروازیں اور ٹکٹوں کی فروخت مستقل طور پر بند کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے اور ہنگامی مالی معاونت نہ ملنے کے نتیجے میں ایئرلائن شدید مالی بحران کا شکار ہوگئی تھی، جس کے باعث آپریشن جاری رکھنا ممکن نہ رہا۔
ایئرلائن کی کسٹمر سروس بھی بند ہوچکی ہے، جبکہ دیوالیہ پن کے قانونی عمل کے باعث مسافروں کو ٹکٹوں کی رقوم واپس ملنے کی کوئی ضمانت نہیں دی گئی۔
بشکریہ روزنامہ جسارت