ہفتہ، 28 نومبر، 2026 · 19 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی: ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے سے ہلاکتیں 11 ہوگئیں، 11 افراد تاحال لاپتا

قومی خبریں
کراچی: ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے سے ہلاکتیں 11 ہوگئیں، 11 افراد تاحال لاپتا

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں منہدم ہونے والی 6 منزلہ عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں نکال لی گئیں، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں 14 افراد زخمی ہوئے جبکہ 11 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اس دوران انتہائی احتیاط برتی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری کے بجائے دستی طریقے سے ملبہ ہٹانے اور تلاش پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے، کیونکہ مشینری کے استعمال سے لاشوں کو نقصان پہنچنے اور عمارت کا باقی ڈھانچہ مزید گرنے کا خدشہ ہے۔ تاہم، سرچ آپریشن کے لیے ملبے میں مخصوص راستے اور جگہیں بنائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حادثے کے 54 گھنٹے بعد عادل نامی شخص کو زندہ نکالا گیا تھا، جو عمارت گرنے کے وقت وہاں ماربل کا کام کر رہا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت