اسپین: جزائر کینری میں تارکین وطن کی تعداد 2500 تک پہنچ گئی

میڈرڈ :اسپین کے جزائر کینری میں تارکین وطن کی تعداد 2500 تک پہنچ گئی ہے جوکہ ایک نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق اسپین کے جزائر کینری میں پہلے تو صرف 24 گھنٹوں میںکشتیوں کے ذریعے 2100 سے زائد تارکینِ وطن پہنچنے کی اطلاعات تھیں، جوکہ نئی رپورٹ کے مطابق یہ تعداد بڑھ کر ڈھائی ہزار تک پہنچ گئی ہے، جو کہ ایک نیا ریکارڈ بن چکا ہے۔
مذکورہ حوالے سے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ گنجائش سے زیادہ افراد کو لے کر آنے والی کشتیوں کی مسلسل آمد نے خطے میں انسانی بحران کی صورتِ حال کو انتہا تک سنگین کردی ہے ۔ نیوزایجنسیز کا کہنا ہے کہ سمندری ریسکیو سروس کے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ مغربی افریقا سے خطرناک سمندری سفر کے دوران ایک کشتی میں ایک تارکِ وطن مردہ پایا گیا جبکہ ایک خاتون نے دورانِ سفر بچے کو بھی جنم دیا ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ تارکینِ وطن کی آمد کا یہ ریکارڈ2 ہفتے قبل قائم ہونے والے سابقہ ریکارڈ سے بھی کہیں زیادہ ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت