جمعہ، 27 نومبر، 2026 · 18 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی میں منہدم عمارت کے ملبےسے تیسرے روز ایک شخص کو زندہ نکال لیاگیا

قومی خبریں
کراچی میں منہدم عمارت کے ملبےسے تیسرے روز ایک شخص کو زندہ نکال لیاگیا

کراچی : کراچی میں بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں منہدم ہونے والی 6 منزلہ عمارت کے ملبے تلے دب ایک شخص کوتیسرے روز زندہ حالت میں نکال لیا گیا ہے۔

ملبے سے بحفاظت باہر نکالنے جانے والے افراد کی شناخت عادل کے نام سے کرلی گئی۔عادل پرانے گولیمار کا رہائشی ہے اور ماربل کا کام کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عمارت کے ملبے سے اب تک 16 افراد کو زخمی حالت میں نکالا جا چکا ہے جبکہ 8 افراد کی لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ جبکہ حادثے کے بعد 9 افراد تاحال لاپتہ ہیں، ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کیلیے ریسکیو اہلکاروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر ریسکیو اور سیکیورٹی اداروں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔ ایک اور شخص کے زندہ موجود ہونے کی اطلاعات پر امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں تاکہ دیگر متاثرہ افراد کو بھی جلد از جلد بحفاظت نکالا جا سکے

دوسری جانب مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کے خدشے کے پیش نظر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت