امریکا میں طوفان کی تباہ کاریاں‘ ملکی پروازیں منسوخ‘ متعدد شہر بجلی سے محروم

واشنگٹن : امریکا میں طوفان کی تباہ کاریوں نے بڑے پیمانے پر اقتصادی نظام کو برباد کردیا ہے۔مخدوش موسم کی وجہ سے ملکی پروازوں کو منسوخ کرنا پڑ گیا ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی مشرقی ریاستوں میں خطرناک طوفان نے نظام زندگی کو برباد کردیا ہے، خراب موسم کی وجہ سے 500 سے زاید ملکی پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ تیز ہواو¿ں اورطوفانی بارش کی وجہ سے متعدد شہروں میں 15لاکھ سے زاید گھروں اور کاروباری مراکز کی بجلی بھی منقطع ہوگئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق تھینکس گیونگ کے موقع پر آنے والے شدید طوفان کا دائرہ وسطی مغربی ریاستوں سے لے کر مشرقی ساحلی علاقوں تک پھیل گیا، جس کے باعث فضائی سفر، سڑکوں پر آمد و رفت اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے ہیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ نیویارک، واشنگٹن اور دیگر بڑے شہروں کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
بشکریہ روزنامہ جسارت