ہفتہ، 28 نومبر، 2026 · 19 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی سے ابوظہبی کے لیے فلائی جناح کی پہلی پرواز 112 مسافروں کو لے کر روانہ

قومی خبریں
کراچی سے ابوظہبی کے لیے فلائی جناح کی پہلی پرواز 112 مسافروں کو لے کر روانہ

کراچی : فلائی جناح کی کراچی سے ابوظہبی کی پہلی پرواز 112 مسافروں کو لے کر روانہ ہوگئی۔کراچی سے ابوظہبی کیلیے ہفتے میں چار پروازیں چلائی جائیں گی۔

پاکستان کی پہلی نجی پرواز کی روانگی سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایئرپورٹ مینیجر وحید رزاق نے کیک کاٹا اور افتتاح کیا۔

ابوظہبی کے لیے کراچی سے افتتاحی پروازائیربس 320 ساختہ طیارے کے ذریعے آپریٹ کی گئی۔ مقررہ وقت پر پرواز کی روانگی کے دوران فلائی جناح نے بروقت روانگی کے معیار کو برقرار رکھا اور سابقہ روایت کو برقرار رکھا۔

واضح رہے کہ فلائی جناح کا ابوظہبی روٹ ساتواں بین الاقوامی روٹ ہے جس پر آج سے آپریشن شروع کیا جارہا ہے۔ فلائی جناح اس سے قبل جدہ، ریاض، دمام، بحرین، دبئی اور شارجہ کے لیے پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت