عراق: داعش سے تعلق کے الزام میں 8 فرانسیسی شہریوں کو عمر قید کی سزا

عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل نے دہشت گردی سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے داعش سے وابستگی کے جرم میں 8 فرانسیسی شہریوں کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق مزید 2 فرانسیسی شہریوں کو 15، 15 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس مقدمے میں اب تک عراقی سپریم جوڈیشل کونسل مجموعی طور پر 26 فرانسیسی شہریوں کو سزائیں سنا چکی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت