واشنگٹن ایئرپورٹ پر ٹیکسی کے دوران دو بوئنگ 737 طیارے آپس میں ٹکرا گئے

امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسی کے دوران امریکن ایئرلائنز کے دو بوئنگ 737 طیارے آپس میں ٹکرا گئے، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
امریکی حکام کے مطابق دونوں طیارے پرواز کے لیے قطار میں موجود تھے کہ اسی دوران ایک طیارہ مقررہ ہولڈ لائن سے آگے بڑھ گیا اور اس کا پر ساتھ کھڑے دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت