غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملے، 6 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 6 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا اور اسپتال ذرائع کے مطابق جمعرات 26 نومبر کو مغربی غزہ کے الشاطی پناہ گزین کیمپ پر ڈرون حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ مشرقی غزہ کے علاقے التفاح میں ایک اور حملے کے نتیجے میں مزید 3 افراد جان سے گئے۔
یہ حملے اکتوبر 2025 میں طے پانے والی جنگ بندی کے باوجود کیے گئے، جس کے بعد غزہ میں جنگ بندی کی صورتحال اور شہریوں کے تحفظ سے متعلق خدشات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت