لودھراں میں بیٹی کی پیدائش پر ناخوش ماں نے نومولود کو کھیتوں میں پھینک دیا
لودھراں کی تحصیل دنیاپور میں بیٹی کی پیدائش پر ناخوش خاتون نے مبینہ طور پر نومولود بچی کو کھیتوں میں پھینک دیا اور بعدازاں پولیس کو اس کے اغوا کی جھوٹی اطلاع دے دی۔
پولیس کے مطابق خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ تین خواتین نے اسے نشہ آور چیز سونگھائی اور اس کی بچی کو اغوا کرکے لے گئیں، تاہم تحقیقات کے دوران یہ واقعہ جھوٹا ثابت ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کھیتوں میں پھینکے جانے کے باعث بچی زخمی ہوگئی، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون اور اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔
خاتون کے خلاف بچی کی جان خطرے میں ڈالنے جبکہ شوہر کے خلاف اغوا کی جھوٹی اطلاع دینے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت