جمعرات، 26 نومبر، 2026 · 17 جمادی الثانی، 1448 ہجری

مراد علی شاہ نے نئے انتظامی یونٹس کے لیے ریفرنڈم کو لاحاصل قرار دے دیا

قومی خبریں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے ریفرنڈم کرانا پیسوں کا ضیاع ہوگا، کیونکہ اس کے بعد بھی آئینی طریقہ کار ہی اختیار کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم کے معاملے پر کسی نے ان سے بات نہیں کی۔ صوبائی حدود میں تبدیلی آئینی تقاضوں کے مطابق صوبائی اسمبلی کی منظوری کے بغیر ممکن نہیں، اس لیے آئین میں موجود طریقہ کار پر عمل ہونا چاہیے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نیا بلدیاتی قانون اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ پر نہیں بنا رہی بلکہ یہ اقدام پہلے ہی حکومتی منشور کا حصہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں عدالتی حکمِ امتناع کے باوجود زیرِ تعمیر 123 عمارتوں پر کام رکوا دیا گیا ہے اور عدالت سے درخواست کی ہے کہ 15 روز میں ان کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اگر اس معاملے پر توہینِ عدالت کی کارروائی ہوئی تو وہ اس کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں اصلاحات کی جا رہی ہیں جبکہ 17 افراد کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت