جمعرات، 26 نومبر، 2026 · 17 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پنجاب اور کے پی میں شدید دھند، موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک متاثر

قومی خبریں
پنجاب اور کے پی میں شدید دھند، موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک متاثر

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی، ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے کئی اضلاع میں فضائی آلودگی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔

صبح 7 بجے گوجرانوالہ میں فضا میں آلودگی کے ذرات کی تعداد 514، فیصل آباد میں 429، ملتان میں 422، سرگودھا میں 384 اور لاہور میں 362 ریکارڈ کی گئی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت