جمعرات، 26 نومبر، 2026 · 17 جمادی الثانی، 1448 ہجری

خلا میں بھی دیسی کھانوں کا راج، پاکستانی خلا نورد کیلئے 100 سے زائد اقسام کے خصوصی کھانوں کا اہتمام

قومی خبریں

چین کے خلائی اسٹیشن پر اب خلا باز ستاروں کے نظاروں کے ساتھ دیسی کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوں گے، پاکستانی خلا باز ذیشان علی کے لیے خصوصی طور پر 100 سے زائد اقسام کے حلال کھانے تیار کیے گئے ہیں۔

چین سے گزشتہ روز شینزو 24 مشن پر روانہ ہونے والے تین خلا بازوں میں پاکستانی خلا باز ذیشان علی بھی شامل ہیں، جن کے لیے خلائی اسٹیشن پر خصوصی دیسی کھانوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

خصوصی مینیو میں بیف نہاری، لیمب قورمہ، چنے اور چکن بٹر سمیت متعدد لذیذ پکوان شامل ہیں۔ خلائی اسٹیشن پر چھ افراد کے لیے خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا گیا ہے، جہاں پاکستانی کھانوں کے ذائقے زمین سے ہزاروں کلومیٹر دور خلا میں بھی مہکیں گے۔

پاکستانی اور چینی خلا باز تقریباً ایک ہفتے تک خلائی اسٹیشن پر قیام کریں گے، اس دوران وہ مختلف سائنسی تجربات اور تکنیکی آزمائشیں انجام دیں گے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت