مکہ دفاعی معاہدے کے اہم مذکرات : سعودی عرب، ترکیہ کے اعلیٰ سطح وفود آج اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دوروزہ اہم مذاکرات آج اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔ تینوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے سیاسی اور عسکری وفود شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق 26 اور 27 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں سعودی عرب کی جانب سے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور وزیر دفاع خالد بن سلمان کی شرکت جبکہ ترکیہ کی جانب سے وزیر خارجہ حاقان فیدان اور وزیر دفاع یاشار گولر کی شرکت بھی متوقع ہے۔
پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور اعلیٰ عسکری حکام مذاکرات میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ، علاقائی سلامتی کی صورت حال، مشترکہ دفاعی حکمت عملی اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مکہ دفاعی معاہدے کے تناظر میں ہونے والے یہ مذاکرات خطے میں امن و استحکام اور تینوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم قرار دیے جا رہے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت