حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور پیٹرول کی نئی قیمت 314 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 348 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 26 نومبر 2026 کے لیے ہوگا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت