برطانیہ میں جنوری 2027 سے گیس اور بجلی کے بلوں میں 26 فیصد اضافے کا اعلان
برطانیہ میں جنوری 2027 سے گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کے باعث گھریلو صارفین کے توانائی کے بلوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عام گھرانے کا سالانہ انرجی بل 443 پاؤنڈ بڑھ کر 2 ہزار 166 پاؤنڈ ہوجائے گا۔ توانائی کے ریگولیٹر آفجیم نے جنوری سے مارچ 2027 کے لیے نئی پرائس کیپ مقرر کردی ہے، جس سے متغیر ٹیرف استعمال کرنے والے تقریباً 2 کروڑ گھرانے متاثر ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب حکومت نے اہل گھرانوں کو 100 پاؤنڈ کی یکمشت امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ انگلینڈ میں کونسل ٹیکس بینڈ اے سے ڈی میں شامل اہل گھرانے اس امداد کے مستحق ہوں گے، جبکہ تقریباً 60 لاکھ گھرانوں کو ونٹر وارم ہوم ڈسکاؤنٹ کے تحت 150 پاؤنڈ کی رعایت بھی مل سکتی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت