ایم کیو ایم پاکستان کا 29 نومبر کو کراچی میں ریلی اور جلسے کا اعلان، درخواست جمع کرادی گئی

ایم کیو ایم پاکستان نے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے مطالبے پر 29 نومبر کو کراچی کی شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کے لیے کمشنر کراچی کو باضابطہ درخواست جمع کرادی ہے۔
پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ احمد خان نے ریلی کی اجازت طلب کرتے ہوئے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامی اور سکیورٹی تعاون کی درخواست بھی کی ہے۔
درخواست میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ریلی اور جلسے کے دوران تمام قانونی تقاضوں اور سکیورٹی ضوابط کی پابندی کی جائے گی۔ ایم کیو ایم کے مطابق شاہراہ فیصل پر ریلی کے بعد مزار قائد سے متصل باغِ جناح میں عوامی جلسہ منعقد ہوگا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت