پارکنگ میں گاڑی کی عجیب حرکت، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

بیجنگ: چین کے صوبے انہوئی کی ایک بیسمنٹ پارکنگ میں ایک الیکٹرک گاڑی نے پوری رات خود کو پارک کرنے کی 868 مرتبہ کوشش کرکے سیکیورٹی عملے اور سوشل میڈیا صارفین کو شدید حیرانی میں مبتلا کر دیا ہے، جس کی ویڈیو اب وائرل ہو رہی ہے۔
رات کے 3 بجے پیش آنے والے اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی مسلسل آگے پیچھے ہو رہی ہے اور اپنی جگہ کو درست کرنے کے لیے تگ و دو کر رہی ہے۔ غیر معمولی آوازیں سن کر وہاں موجود سیکیورٹی گارڈ بھی چوکنا ہوگیا۔
سیکیورٹی گارڈ نے جب گاڑی کے قریب جا کر اندر کا جائزہ لیا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ گاڑی کے اندر کوئی انسان موجود نہیں تھا۔ گاڑی مکمل طور پر خالی تھی اور اپنے خودکار نظام کے تحت خود ہی بار بار حرکت کر رہی تھی۔
An unattended electric car developed a serious case of parking perfectionism in a residential basement carpark in China’s Anhui province. CCTV footage captured the driverless vehicle tirelessly maneuvering itself back and forth overnight, leaving a security guard baffled. The owner later checked the car’s records and discovered its automatic parking function had activated 868 times.
گاڑی کے مالک نے بعد ازاں سسٹم ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی کا خودکار پارکنگ کا فیچر پوری رات متحرک رہا اور تکنیکی طور پر اس نے پارکنگ کے لیے 868 بار کوشش کی۔ یہ واقعہ اس وقت سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔
اس عجیب و غریب معاملے پر ماہرین مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی کے سافٹ ویئر میں پیدا ہونے والی کوئی سنگین تکنیکی خرابی ہو سکتی ہے، جبکہ دیگر حلقوں کا خیال ہے کہ مالک کی جانب سے موبائل ایپ کے ذریعے فیچر کا مسلسل استعمال بھی اس کی وجہ ہو سکتا ہے۔
اس واقعے کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی ، جس کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ اب تو گاڑیاں بھی او سی ڈی کا شکار ہو رہی ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی اپنی پیچیدگیاں ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت