بدھ، 25 نومبر، 2026 · 16 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بھارت میں سولر بیٹری پھٹنے سے جھونپڑی میں آتشزدگی، 5 سالہ بچہ جاں بحق

قومی خبریں

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع نندیال میں سولر پینل سے منسلک بیٹری پھٹنے کے باعث جھونپڑی میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 5 سالہ بچہ دھرم تیجا ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جاں بحق ہونے والا بچہ ایک مزدور کا بیٹا تھا اور واقعے کے وقت جھونپڑی میں اکیلا سو رہا تھا، جبکہ اس کی والدہ گھر کے کپڑے دھونے میں مصروف تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھاس پھوس سے بنی جھونپڑی کی چھت پر نصب سولر پینل کی بیٹری میں دھماکے سے آگ بھڑکی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت