حیدرآباد کنگز مین کا پی ایس ایل 12 میں ڈائریکٹ سائننگ نہ کرنے کا فیصلہ

حیدرآباد کنگز مین نے پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کے لیے کسی بھی کھلاڑی کو براہ راست سائن نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
فرنچائز کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹ سائننگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ باضابطہ طور پر کیا گیا ہے، جبکہ کھلاڑیوں کی براہ راست سائننگ کے لیے 23 نومبر آخری تاریخ تھی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی متعدد فرنچائزز ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کرچکی ہیں، تاہم حیدرآباد کنگز مین نے اس طریقہ کار کے تحت کسی کھلاڑی کو منتخب نہیں کیا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت