بدھ، 25 نومبر، 2026 · 16 جمادی الثانی، 1448 ہجری

مظفرگڑھ: 5 بیٹیاں پیدا ہونے اور دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

قومی خبریں
مظفرگڑھ: 5 بیٹیاں پیدا ہونے اور دوسری شادی کی اجازت نہ ملنے پر سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

مظفرگڑھ کی تحصیل سیت پور میں بیٹیاں پیدا ہونے اور دوسری شادی سے روکنے پر مبینہ طور پر ایک شخص نے اپنی دو کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا جبکہ بیوی کو بھی زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیت پور کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ملزم نے مبینہ طور پر صرف بیٹیاں پیدا ہونے کی وجہ سے اپنی دو بیٹیوں کو قتل کیا اور بیوی کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق زخمی خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ شوہر نے اس کے سر پر کسی چیز سے وار کیا، جس کے نتیجے میں وہ بے ہوش ہوگئی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر پانچ بیٹیوں کی پیدائش کے بعد دوسری شادی کرنا چاہتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز مبینہ طور پر دو بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد بیوی اور خود کو بھی زخمی کرلیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت