تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا عمران خان کی صحت پر اظہار تشویش
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے 18 اگست کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت ہونے والے کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں جج صاحبان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے خط میں اٹھائے گئے معاملات کا فوری اور سنجیدہ نوٹس لیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی احکامات پر بلا تاخیر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور ان کی زیر التوا درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت