بدھ، 25 نومبر، 2026 · 16 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پہاڑوں کی سرحدیں بھی پاک چین دوستی کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکیں، پاکستانی خلا باز کے خلا میں جانے پر چینی سفارت خانے کا پیغام

قومی خبریں
پہاڑوں کی سرحدیں بھی پاک چین دوستی کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکیں، پاکستانی خلا باز کے خلا میں جانے پر چینی سفارت خانے کا پیغام

اسلام آباد: پاکستان کے پہلے خلا باز کے خلائی سفر کے تناظر میں چینی سفارت خانے نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے، جس میں پاک چین دوستی اور دونوں ممالک کے مشترکہ خلائی عزائم کو اجاگر کیا گیا ہے۔

چینی سفارت خانے نے پیغام کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں ایک نغمے کے ذریعے پاکستان اور چین کی دوستی، مشترکہ خوابوں اور خلائی تعاون کی عکاسی کی گئی ہے۔

ترجمان چینی سفارت خانے کے مطابق پاک چین دوستی کا ایک نیا اور خوبصورت رنگ سامنے آیا ہے، جہاں خلائی تعاون سے لے کر موسیقی تک دونوں ممالک کے مشترکہ خواب ایک نغمے میں ڈھل گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے خلا بازوں نے اپنے مشترکہ خوابوں کو نغمے کی صورت دی ہے، جو دونوں ممالک کے خلا بازوں کی مشترکہ تربیت سے لے کر خلائی سفر تک کی کہانی بیان کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے خلا باز ایک خواب اور ایک منزل کے ساتھی بن چکے ہیں، جبکہ زبان اور پہاڑوں کی سرحدیں بھی پاک چین دوستی کی راہ میں حائل نہیں ہو سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ احساسات اور خوشیاں دونوں ممالک کے دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں۔ ایک نغمہ اور ایک خواب پاک چین لازوال دوستی کا خوبصورت اظہار ہے، جو امن، تعاون اور روشن مستقبل کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت