بدھ، 25 نومبر، 2026 · 16 جمادی الثانی، 1448 ہجری

چھاتی کینسر کے علاج میں بڑی پیشرفت، علاج کیلئے نئی گولی کی منظوری دیدی گئی

قومی خبریں
چھاتی کینسر کے علاج میں بڑی پیشرفت، علاج کیلئے نئی گولی کی منظوری دیدی گئی

چھاتی کے سرطان کے علاج میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، نئی دوا کی گولی کے جلد دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ادویات میں شامل ہونے کی توقع ہے۔

امریکی ادارے برائے ادویات نے ابتدائی مرحلے کے چھاتی کے سرطان کے علاج کے لیے اس گولی کی منظوری دے دی ہے۔ دوا کے استعمال سے سرطان دوبارہ لاحق ہونے یا موت کا خطرہ 30 فیصد تک کم ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

نئی گولی چھاتی کے سرطان کی تقریباً 70 فیصد اقسام کے علاج میں استعمال کی جا سکے گی۔

بشکریہ روزنامہ جسارت