منگل، 24 نومبر، 2026 · 15 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ، پاکستان نے جنوبی کوریا کو3گول سےشکست دیدی

قومی خبریں
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ، پاکستان نے جنوبی کوریا کو3گول سےشکست دیدی

ایپوہ: پاکستان نے جنوبی کوریا کوسلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے دلچسپ مقابلے میں شکست دے دی۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے تیسری کامیابی حاصل کرلی۔پاکستان کی جانب سے حنان شاہد نے دو اور رانا وحید اشرف نے ایک گول کیا۔رانا وحید اشرف نے پانچویں منٹ میں گول کرکے قومی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ حنان شاہد نے 23 ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کی برتری دوگنی کردی۔

جنوبی کوریا نے 35 ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کی برتری کم کی جبکہ حنان شاہد نے 53 ویں منٹ میں اپنا دوسرا اور پاکستان کا تیسرا گول کردیا۔جنوبی کوریا نے آخری منٹ میں پنالٹی کارنر پر اپنا دوسرا گول کیا اور میچ کا اختتام 2-3 کے اسکور کے ساتھ ہوا۔ پاکستان نے تینوں فیلڈ گول کیے۔

پاکستان نے ایونٹ میں اب تک چار میچز کھیلے، تین میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی۔ پاکستان ہاکی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت