پاکستان کا خلائی سفر میں تاریخی قدم، ذیشان علی چینی مشن کے ہمراہ خلا میں جائیں گے

اسلام آباد: پاکستان خلائی تحقیق کے میدان میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب ہے، جہاں پہلا پاکستانی خلاباز چین کے خلائی مشن شین ژو 24 کے ذریعے خلا میں روانہ ہوگا۔
پاکستان کے پہلے خلاباز کی چینی خلائی اسٹیشن روانگی کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس مشن کو پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے، جس میں محمد ذیشان علی سائنسی ماہر کی حیثیت سے حصہ لیں گے۔
سپارکو کے مطابق یہ مشن پاکستان اور چین کے خلائی اداروں کے اشتراک سے مکمل کیا جائے گا، جس کے دوران پاکستانی خلاباز سائنسی ماہر کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں گے۔
مشن کے حوالے سے چین سے پاکستانی خلاباز کی میڈیا بریفنگ بھی براہ راست نشر کی جائے گی، جس میں خلائی سفر اور مشن کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے گی۔
پاکستانی خلاباز کی خلا میں روانگی کو ملک کے خلائی پروگرام کا اہم سنگ میل قرار دیا جارہا ہے، جس سے خلائی تحقیق اور سائنسی تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔
سپارکو کے مطابق محمد ذیشان علی تقریباً ایک ہفتہ خلا میں گزارنے کے بعد زمین پر واپس آئیں گے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت