کراچی کوایک عرصے سے دیوار سے لگارکھا ہے،اسد عمر
اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ سندھ کی وحدت کیخلاف کوئی اقدام نامنظور، لیکن کراچی اور حیدرآباد کے عوام کو اسی تنخواہ پر نوکری بھی نامنظور، کراچی کو ایک عرصے سے دیوار کے ساتھ لگا کر رکھا ہوا ہے۔
ایکس پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ سندھ کی وحدت کے خلاف کوئی اقدام نامنظور لیکن کراچی اور حیدرآباد کے عوام کو اسی تنخواہ پر نوکری بھی نامنظور۔کراچی کو ایک عرصے سے دیوار کے ساتھ لگا کر رکھا ہوا ہے۔
اب یا کراچی والوں کو اپنا حق ملے گا یا یہ دیوار ہی ٹوٹ جانی ہے۔ سندھ کی دھرتی کو ماں کہنے والوں کا اپنی ماں سے کیسا رشتہ ہے کہ اس کے سب بڑے شہر اجاڑ دیے۔
پاکستان جن ٹیکسوں پر چلتا ہے اس کا سب سے زیادہ حصہ دینے والے شہر کے پاس نہ پینے کو پانی، نہ صفائی، نہ ٹرانسپورٹ کا نظام۔سڑکیں ٹوٹی ہوئی، شہر میں کچرے کے ڈھیر۔اب مزید یہ ظلم برداشت نہیں ہو سکتا۔
کراچی، حیدرآباد اور سندھ کے ہر ضلع کو ایک با اختیار مقامی حکومت کا نظام چاہیے جس کو یقینی صرف ایک آئینی ترمیم بنا سکتی ہے۔
کراچی کو چلانے کا اختیار اور وسائل کراچی والوں کے ہاتھ میں ہوں اور کسی صوبائی یا وفاقی حکومت کے مرہون منت نہیں۔ یہی نظام ملک کے ہر ضلع میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت