پیٹرول 3روپے سستا،ڈیزل کی قیمت برقرار:اوگراکا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روز کے لئے ردوبدل کردیاہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کردی ہے۔جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 319 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 357 روپے فی لیٹر برقرار رہےگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 24 نومبر کے لیے ہو گا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت