پیر، 23 نومبر، 2026 · 14 جمادی الثانی، 1448 ہجری

انگلینڈ کے خلاف پاکستان انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان، فرحان یوسف کپتان مقرر

قومی خبریں
انگلینڈ کے خلاف پاکستان انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان، فرحان یوسف کپتان مقرر

لاہور: انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان انڈر 19 کے ون ڈے اور چار روزہ اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ فرحان یوسف کو دونوں فارمیٹس کے لیے قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور ایک چار روزہ میچ کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ انڈر 19 کی ٹیم یکم دسمبر کو اسلام آباد پہنچے گی اور 2 سے 4 دسمبر تک راولپنڈی میں ٹریننگ کرے گی۔

ون ڈے میچز 5 سے 9 دسمبر جبکہ چار روزہ میچ 13 سے 16 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کا پری سیریز تربیتی کیمپ 24 سے 30 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوگا۔

پاکستان انڈر 19 ون ڈے اسکواڈ:فرحان یوسف (کپتان)، عبدالقادر، عبدالسبحان، حماد آصف، حماد عزیز، حمزہ ظہور، ہیام خان، حسنین عباس ڈار، حذیفہ احسن، ابتسام اظہر، محمد صیام، نقاب شفیق، رضوان اللہ، عثمان خان اور ذیشان احمد اسکواڈ میں شامل ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت