پیر، 23 نومبر، 2026 · 14 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم و پیپلز پارٹی وفود کی ملاقات، ریلی کی کال واپس لینے کی درخواست

قومی خبریں
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم و پیپلز پارٹی وفود کی ملاقات، ریلی کی کال واپس لینے کی درخواست

کراچی: پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم سے کراچی میں اعلان کردہ 6 دسمبر کی ریلی کی کال واپس لینے کی درخواست کر دی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد سے ملاقات کی ہےپیپلز پارٹی کے وفد میں نثا رکھوڑو، سینیٹر وقار مہدی، صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار اور صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ شامل تھے۔ جبکہ ایم کیوایم کے وفد میںڈاکٹر فاروق ستار، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ احمد سمیت دیگر رہنما موجود ہ

اس موقع پر علی خورشیدی نے وقار مہدی سے خیریت دریافت کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ کیسے ہیں؟ جس پر فاروق ستار نے بھی وقار مہدی سے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بارے میں سوال کیا۔وقار مہدی نے جواب دیا کہ میں سندھ اسمبلی سے نہیں بلکہ سینیٹ سے تعلق رکھتا ہوں۔

فاروق ستار نے استفسار کیا کہ کیا سندھ اسمبلی کے 100 دن پورے کرا رہے ہیں؟ اس پر ناصر حسین شاہ نے جواب دیا کہ علی بھائی تو 120 دن پورے کرانے میں لگے ہیں ۔

بشکریہ روزنامہ جسارت