پیر، 23 نومبر، 2026 · 14 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بسوں پرلکھے اقوال سے مریم نواز کی کارکردگی کا موازنہ

قومی خبریں
بسوں پرلکھے اقوال سے مریم نواز کی کارکردگی کا موازنہ

راولپنڈی : سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کی یہ خوش قسمتی ہے کہ اس کی وزیراعلیٰ مریم نواز ہیں، جس وزیراعلیٰ کو عوام کی دوائی،اسپتالوں، بسوں، سکیورٹی، تعلیم، صاف پانی اور گھروں کی فکر ہو، اسے ’سپر سی ایم‘ نہ کہیں تو اور کیا کہیں۔

مریم نواز کی محنت اور ترقیاتی منصوبوں کو پہلے کراس کریں اور اگر کراس نہیں ہوتا تو برداشت کریں۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ جب کہ مریم نواز شریف کہتی ہیں کہ اگر انہیں پنجاب کی عوام کے لیے آسمان سے تارے توڑ کر بھی لانے پڑیں تو وہ لے آئیں گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ٹرکوں اور بسوں کے پیچھے لکھی باتوں میں بڑی عقلمندی ہوتی ہے۔

انہی بسوں کے پیچھے لکھا ہوتا ہے ’حسد نہ کر، محنت کر‘ اور انہی بسوں کے پیچھے یہ بھی لکھا ہوتا ہے کہ ’یا کراس کر یا برداشت کر‘۔

مریم نواز شریف کی محنت، ترقی کے منصوبوں، اسپتالوں، گرین بسوں، اسکولوں، اپنا گھر اپنا چھت پراجیکٹ اور پورے پنجاب کے منصوبوں کو پہلے کراس کریں اور اگر کراس نہیں ہوتا تو برداشت کریں۔

بشکریہ روزنامہ جسارت