پیر، 23 نومبر، 2026 · 14 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاکستان کے عوام کی منشا کے مطابق تمام تر فیصلے کرنا وقت کا تقاضا ہے: محسن نقوی

قومی خبریں
پاکستان کے عوام کی منشا کے مطابق تمام تر فیصلے کرنا وقت کا تقاضا ہے: محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عوام کی منشا کے مطابق تمام فیصلے کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال، امن و امان کے قیام کے لیے حکومتی اقدامات اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ انتظامی اکائیوں کو مضبوط اور بااختیار بنانا بھی ایک مؤثر راستہ ثابت ہوسکتا ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے شراکت دار عام شہری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج درست سمت میں قدم نہ اٹھایا گیا تو آنے والا کل ہمیں معاف نہیں کرے گا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت