پیر، 23 نومبر، 2026 · 14 جمادی الثانی، 1448 ہجری

شہباز شریف کے دورہ روس کے دوران 15 سے 16 معاہدوں پر دستخط متوقع

قومی خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ ماسکو کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں 15 سے 16 معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے دورے کو انتہائی اہم اور تاریخی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی توجہ روس کے ساتھ سیاسی تعلقات کے علاوہ تجارت، عوامی روابط، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی مرکوز ہے۔

پاکستانی سفیر کے مطابق ان شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے مختلف معاہدے کیے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور توانائی و سرمایہ کاری سے متعلق معاہدوں پر پیش رفت کرنا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جسارت