شمال مغربی شام میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 5 بچے جاں بحق، ایک زخمی
شام کے شمال مغربی صوبے ادلب کے گاؤں ام خزیم میں بارودی سرنگ پھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق دھماکا سابق شامی حکومت کے دور میں چھوڑی گئی بارودی سرنگ کے پھٹنے سے ہوا۔ واقعے کے بعد علاقے میں غم و افسوس کی فضا پھیل گئی۔
شام میں طویل خانہ جنگی کے دوران مختلف علاقوں میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں اور دیگر دھماکا خیز مواد اب بھی شہریوں کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں، جبکہ امدادی اداروں کے مطابق ان سے بچوں کو خصوصی طور پر خطرات لاحق ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت