پیر، 23 نومبر، 2026 · 14 جمادی الثانی، 1448 ہجری

مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کہاں تک پہنچ گیا؟

قومی خبریں
مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کہاں تک پہنچ گیا؟

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج 7,800 روپے کا زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سونا مقامی سطح پر تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے یعنی پیر کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا، جس کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ملک میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونا 7,800 روپے مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 84 ہزار 136 روپے ہو گئی ہے، یہ اضافہ ایک ہی دن میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی کے طور پر دیکھا جارہا ہے، جس سے عام صارفین کے لیے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6,687 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 29 ہزار 334 روپے ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 78 ڈالر سے برھ کر 3,616 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آج چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 135 روپے کے اضافے کے بعد 4 ہزار 735 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 116 بڑھ کر 4 ہزار 059 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز (ہفتہ کے دن) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 35 ڈالر سستا ہوا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جسارت