خیبرپختونخوا میں ترقیات کے لئے 160ارب روپے کے پیکیج میں سے 10ارب روپے جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کیلئے وزیراعظم کے اعلان کردہ 160ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج میں سے 10 ارب روپے جاری کر دیئے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ضم شدہ اضلاع کیلئے بھی رواں مالی سال کے بجٹ میں 151 ارب روپے سے زائد رقم مختص ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق 160 ارب روپے میں سے 10 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ یہ تمام فنڈز پہلے سے طے شدہ مالیاتی نظام کے تحت مرحلہ وار جاری کیے جا رہے ہیں۔
اعلامیے کےمطابق وزیراعظم کے اعلان کردہ ترقیاتی پیکج کے علاوہ بھی صوبے کے لیے اضافی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ مالی سال2026-27 کے بجٹ میں خیبرپختونخوا میں ضم شدہ آٹھ قبائلی اضلاع کے لیے مجموعی طور پر ایک سو اکیاون اعشاریہ ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ جو ان علاقوں میں جاری بجٹ اور ترقیاتی بجٹ پرخرچ کیے جائیں گے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت