پی اے آر سی کے 122 ملازمین کی برطرفی کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ محفوظ
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) کے 122 ملازمین کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے ملازمین کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملازمین کو برطرف کرنے سے قبل نہ کوئی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور نہ ہی ان کے خلاف انکوائری کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ملازمین کے خلاف کوئی شکایت موجود تھی تو پہلے باقاعدہ تحقیقات کی جانی چاہئیں تھیں۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ نے استدعا کی کہ عدالت پہلے اس بات کا فیصلہ کرے کہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
بشکریہ روزنامہ جسارت