نیتن یاہو کا ٹرمپ پر ایران کے خلاف جلد فوجی کارروائی کرنے کے لیے دباؤ، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جلد از جلد فوجی کارروائی کریں۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیتن یاہو چاہتے ہیں کہ امریکا ایران پر فوری حملہ کرے، تاہم صدر ٹرمپ نے تاحال اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا اور فی الحال فوجی کارروائی کے حق میں نہیں ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ اسرائیلی دفاعی حکام نے گزشتہ ہفتے نیتن یاہو کو خبردار کیا تھا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں وسیع تر علاقائی جنگ چھڑنے کا خدشہ ہے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت