وزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس اور ایران کے اہم سرکاری دوروں پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس اور ایران کے اہم سرکاری دوروں پر روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم پہلے روس کا تین روزہ دورہ کریں گے، جس کے بعد وہ ایران جائیں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو آئندہ سال پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کی باضابطہ دعوت بھی دیں گے۔
بشکریہ روزنامہ جسارت